ڈالر دو روز مسلسل مہنگا ہونے کے بعد دوبارہ سستا

کراچی (پاک ترک نیوز) امریکی کرنسی ڈالر مسلسل دو روز مہنگا ہونے کے بعد ڈالر دوبارہ سستا ہو گیا۔
انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے سستا ہونے کے بعد 280 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 251 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد انڈیکس 49 ہزار683 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

#currency#interbank#openmarket#PakTurkNews#usdollardollar