ڈالر مزید سستا ،سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی

لاہور(پاک ترک نیوز) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان رہا ۔
انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 97 پیسے کمی ہوگئی ہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 277 روپے 60 پیسے میں ٹریڈ کر رہی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہو کر 280 روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی جاری ہے، ہنڈرڈ انڈیکس 67 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 223 ہو گیا۔
گزشتہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 24 پیسے کم ہوئی اور کاروبار 278 روپے 56 پیسے پر بند ہوا۔

#currency#interbank#openmarket#PakTurkNews#usdollardollar