اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریکارڈ 306روپے تک پہنچ گیا

 

کراچی (پاک ترک نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ڈالر ریکارڈ 306روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں بڑااضافہ دیکھنے میں آیا ۔
تفصیلات کےمطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روزہی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 43 پیسے اضافہ ہو گیا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 25 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے، کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 285 روپے 82 پیسے تھی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں قیمت 301 روپے تھی، اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے میں ڈالر کی قدر میں 12 روپے اضافہ ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے اضافہ ہواہے، اس اضافے کے ساتھ ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 306 تک پہنچ گئی ہے۔

#currency#interbank#openmarket#PakTurkNews#usdollardollarkarachi