وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج شام کو ہوگا۔
اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائےگا۔ اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹس اورایتھیلیٹ ارشد ندیم کو شاندار کارکردگی پر25 لاکھ روپے انعام دینے کی بھی منظوری دی جائے گی۔
اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کے اسکریننگ ٹیسٹ کیلئے این ٹی ایس کو 2 کروڑ 91 لاکھ روپے کی ادائیگیوں کے حوالے سے بھی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری کا امکان ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رواں مالی سال 2023-24 کے پی ایس ڈی پی کےلئے گوادر میں ترقیاتی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اضافی فنڈز فراہم کرنے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

 

#ecc#financeminister#islamabaad#islamabad#muhammadaurangzaib#PakTurkNews