الیکشن کمیشن کا عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروانے کا اعلان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کروانے کا اعلان کیا ہے ۔
جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 27 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کر دی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویزکی سماعت کے بعد 30 نومبرکو حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
54 دن کے الیکشن پروگرام کے بعد انتخابات جنوری 2024کے آخری ہفتے میں کروادیئے جائیں گے۔

#elecation#elecationcommission#islamabad#PakTurkNews