اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے عا انتخابات کیلئے پرنٹنگ کارپوریشنز کو بیلٹ پپیرز کی چھپائی کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں عام انتخابات کے لیے بیلٹ پپیرز کی چھپائی کی منظوری دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے تقریباً 25 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن واٹر مارک بیلٹ پیپرز چھاپے گا۔
عام انتخابات کے لیے تین پرنٹنگ مشینوں سے بیلٹ پیپرز چھپوائے جائیں گے اور بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے وقت پرنٹنگ کارپویشنز کی سکیورٹی سخت رکھی جائے گی۔