الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33نشستوں پر 16مارچ کو ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی،لاہور، ملتان سمیت قومی اسمبلی کی 33نشستوں پر ضمنی انتخاب16 مارچ کو ہوگا۔ ان 33 نشستوں میں کراچی کے 9، راولپنڈی کے 5 ، اسلام آباد کے 3، لاہور اورملتان کے دو دو ، جبکہ کوئٹہ ، جہلم، بھکر اور ڈی جی خان کا ایک ایک جبکہ خیبرپختونخوا کے 8 حلقے شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 6سے 8فروری تک جمع کراسکیں گے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پٹرتال 9فروری کو ہوگی۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات 23فروری کو جاری کرے گا۔
یاد رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ان 33 حلقوں سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس کے نتیجے میں نشستیں خالی ہوئی ہیں۔

#elecationcommission#elecations#islamabad#Lahore#PakTurkNews#pti#speakernationalassemblykarachi