اسلام آباد (پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر انتخابات 2024 کیلئے جاری شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر کے بجائے 13 جنوری تک کی جائے گی۔
ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیل 16 جنوری تک دائر کی جا سکے گی جبکہ اپیلٹ ٹربیونل 19 جنوری تک اپیلیں نمٹائیں گے۔
مزید برآں مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست 23 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔