اسلام آباد: (دنیا نیوز ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب 2024 کے شیڈول کی منظوری دے دی ۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق صدارتی انتخاب کےلئے پولنگ 9 مارچ کو ہوگی ،اس حوالے سے کاغذات نامزدگی 2مارچ دن بارہ بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو صبح 10 بجے ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ صدارت کے امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کوایک بجے شائع کی جائے گی اور 9 مارچ کو صدارتی الیکشن ہو گا۔
صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ 9مارچ صبح 10سے شام 4بجےتک ہوگی۔
صدارتی الیکشن کے لیے پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی، آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کا ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر ہوتا ہے۔