الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد دونوں صوبوں میں انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ صوبائی انتخابات کیلئے گورنرز سے خط و کتابت ہو گی۔الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز عدلیہ اور بیوروکریسی سے لینے کا فیصلہ کیا ہے اور الیکشن کمیشن جلد ڈی آر اوز اور آر اوز کے لیے افسران کے نام طلب کرے گا۔
گورنرز سے صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کی حتمی تاریخ لی جائے گی اور الیکشن کمیشن خط میں دونوں گورنرز کو الیکشن کیلئے 3تاریخیں تجویز کرے گا، گورنر پنجاب اور گونر خیبرپختونخوا انتخابات کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کریں گے۔
الیکشن کمیشن پنجاب انتخابات کیلئے انتخابی عملے کیلئے فہرستیں بھی مانگے گا، فہرستیں ملنے کے بعد الیکشن عملے کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد الیکشن کمیشن آئین کے تحت 3 ماہ میں اسمبلیوں کے عام انتخابات کرانے کا پابند ہے۔

 

#elecationcommissionofpakistan#governepunjab#islamabad#khyberpakhtankhawa#khyberpkgoverner#Lahore#PakTurkNews#peshawar#punjabassembly