آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب آج متوقع

 

مظفر آباد(پاک ترک نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب آج متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج پھر ہوگا، متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔
نئے وزیراعظم کا فوری انتخاب آئینی ضرورت ہے، 5 دن گزرنے کے باوجود اسمبلی وزیراعظم کا انتخاب نہ کرسکی۔
حکمران اتحاد نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے معاملے پر دھڑے بندی کا شکار ہے، پی ٹی آئی فارورڈ گروپ اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوار چوہدری رشید نے ممبران اسمبلی کی مطلوبہ تعداد پوری ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان اور متحدہ اپوزیشن میں شراکت اقتدار کا فارمولا طے پا گیا، گزشتہ روز ڈپٹی سپیکر ریاض احمد کی صدارت میں قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی کر دیا گیا۔

#azadkashmir#baristorsultan#PakTurkNews#primeministerajkmuzafarabad