برسلز (پاک ترک نیوز) یورپی یونین نے غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کو روکنے کے معاہدے کے تحت مصر کے لیے 8 بلین ڈالر کے پیکج کا اعلان کردیا۔
یورپی یونین نے 7.4 بلین یورو (8.06 بلین ڈالر) کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے اور تعلقات میں بہتری کی جانب نیا نئی پیش رفت کا عندیہ بھی دیا ہے ۔انسانی حقوق کی جانب سے اس پر تنقید کی گئی ہے ۔
حکام کے مطابقیورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین اور بیلجیئم، اٹلی، آسٹریا، قبرص اور یونان کے رہنماؤں کے دورے کے دوران اس معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے دستخط کی تقریب سے قبل وان ڈیر لیین اور دیگر یورپی رہنماؤں سے الگ الگ ملاقات کی۔