9مئی کے واقعات انتہائی افسوسناک ،کارروائیوں کا آغاز ہوگیا ،وزیراعظم

 

پشاور(پا ک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، عمران نیازی کے حکم پر جتھوں نے حملے کیے، اکسانے اور حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔

گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں وزیراعظم کے زیر صدارت سیاسی قائدین کا اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کبھی کسی سیاسی جماعت کے ورکرز نے فوجی تنصیبات کی طرف رُخ نہیں کیا تھا، سویلین تنصیبات پر حملے میں ملوث افراد کے کیسز انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں چلیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے والوں کو قانون کے مطابق گرفت میں لیا جائے گا، تاریخی ورثوں کوتباہ کیا گیا، 9 مئی کے واقعات کا پاکستانی قوم پر گہرا اثرہوا۔

انہوں نے کہا کہ 75 سال میں کسی کو ایسے واقعات کی جرات نہ ہوئی، سیاسی جماعتوں کے ورکرز احتجاج کرتے ہیں لیکن کبھی ایسا نہیں ہوا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے جن ممالک پر پہلے الزام لگایا اب انہی سے مدد مانگ رہے ہیں، یہ عمران نیازی کا مکروہ چہرہ ہے۔

@imrankhan#9may#chiarmanpti#PakTurkNews#peshawar#peshawara#primeminister#shahbazsharif