سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کیلئے130مطلوب دہشتگردوں کی حوالگی لازمی ہے، صدر اردوان

انقرہ ( پاک ترک نیوز)
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ سویڈن اگرنیٹو میں شامل ہونا چاہتا ہے تو اسکے لیے دہشت گردوں کی حوالگی ضروری ہے۔جبکہ دیگر یورپی ممالک کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کو برداشت کرنا بھی سمجھ سے باہر ہے۔
صدر اروان نے جنوب مغربی مولا صوبے میں نوجوانوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ جون میں دہشت گردی کے خلاف مضبوط موقف اختیار کرنے کے سویڈن اور فن لینڈ کے عزم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکئی نے سویڈن کو بتایا ہے کہ اس کی پارلیمنٹ سویڈن کی نیٹو رکنیت کی توثیق نہیں کر سکتی اگر وہ دہشت گردوں کو ان کے حوالے نہیں کرتے ۔
صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ سب سے پہلے انہیں ہماری پارلیمنٹ سے نیٹو رکنیت کو منظور کرانے کے لیے تقریباً 130 دہشت گردوں کوہمارے حوالے کرنے کی ضرورت ہے۔لیکن بدقسمتی سے انھوں نے ابھی تک ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ دہشت گرد پی کے کےکے مظاہرے دارالحکومت سٹاک ہوم کی سڑکوں پر اکثر دیکھے جاتے ہیں۔ اس بات پر زور دیا کہ ترکی نے بارہا سویڈن کو اس بارے میں متنبہ کیا ہے مگرہماری انتباہات کے باوجود بدقسمتی سےدہشتگرد تنظیموں کے مظاہروں کو روکنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
ترک صدر نے مزید کہا کہاگر وہ اس صورت حال کے خلاف موقف اختیار نہیں کرتے ہیں، تو اس سے سویڈن کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔

#ANKARA#PakTurkNews#rajabtayyaburdgan#swedenatoSweden