وفاقی کابینہ کی 9 مئی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ کی جانبسے 9مئی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت ، قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے تحت سخت کارروائی کی توثیق کر دی۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی کابینہ نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے تحت سخت کارروائی کی توثیق کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں شرکا نے 9 مئی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
وفاقی کابینہ نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے تحت سخت کارروائی کی توثیق کر دی، شرکاء نے شرپسندوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے پر زور دیا۔
کابینہ ارکان نے رائے دی کہ فوجی املاک کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں چلایا جائے جبکہ سول املاک کا ٹرائل سول عدالتوں میں چلایا جائے، جن شہروں میں فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے فوجی عدالتیں وہیں پر قائم کی جائیں۔

#9may#fedrelcbnit#islamabd#PakTurkNews#primeministe#primeminister#shahbazsharif