پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کل ہو گا

 

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا آخری ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا آخری ون ڈے کل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ شاہینوں کو سیریز میں چار صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست دے کر عالمی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی تھی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آیا ہے۔
پاکستان فی الحال آسٹریلیا اور انڈیا کے خلاف ڈیسیمل پوائنٹس پر آگے ہے،اگر پاکستان پانچواں میچ بھی جیت جاتا ہے تو اس کی برتری واضح ہوجائے گی۔

#match#newzeland#odi#odiseries#PakTurkNews#pakvsnzkarachiPakistan