لندن (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آج آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا ۔
بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج سہ پہر تین بجے اوول کےتاریخی کرکٹ گراؤنڈ اپنی فتح کا خواب لیے اتریں گے ۔ بھارتی ٹیم مسلسل دوسری بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیل رہی ہے۔ 2021 میں نیوزی لینڈ نے شکست سے دے کر بھارت کے ٹیسٹ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور کیا تھا۔فائنل ڈرا یا ٹائی ہوا تو دونوں ٹیمیں مشترکہ چیمپئن قرار پائیں گی۔
فائنل کی فاتح ٹیم ٹرافی کے ساتھ 16 لاکھ ڈالرز کی خطیر انعامی رقم کی حقدار ہوگی جب کہ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں ویرات کوہلی کے پاس نئے ریکارڈز توڑنے کا موقع ہوگا۔
ویرات کوہلی کے پاس ڈان بریڈمین اور راہول ڈریوڈ کے ریکارڈز توڑنے کا موقع موجود ہوگا، کوہلی اب تک 28 ٹیسٹ سنچریاں نام جڑچکے ہیں، مزید ایک تھری فیگر اننگز انھیں سابق آسٹریلین بیٹر بریڈمین کے ہم پلہ بنادے گی، متحرک کرکٹرز میں وہ جو روٹ کے برابر بھی ہوسکتے ہیں۔