مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز)ترجمان مذہبی امورکا کہنا ہے کہ 773پاکستانی عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ میں 8 دن قیام کے بعد مکہ روانہ ہوگیا۔
مذہبی امور کےترجمان کے مطابق عازمین کو 18 جدید ترین بسوں میں روانہ کیا گیا۔عازمین نے مسجد نبوی میں 40 نمازیں ادا کیں۔
روانہ ہونے والے عازمین نے مدینہ منورہ میں تاریخی مقامات کی زیارت بھی کی۔بسوں میں مدینہ سے مکہ روانہ ہوتے وقت رقت آمیز مناظر تھے۔عازمین احرام باندھ کر بسوں میں سوار ہوئے۔
عازمین حج کی ادائیگی تک مکہ مکرمہ میں قیام کریں گے۔مکہ روانہ ہونے والے عازمین پہلی پرواز سے 21 مئی کو مدینہ آئے تھے۔