پہلی حج پرواز 21مئی کوروانہ ہو گی

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پہلی حج پرواز 21مئی کو روانہ ہوگی جبکہ حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ 4جولائی سے شروع ہوگا ۔
تفصیلات کےمطابق وزارتِ مذہبی امور نے سرکاری سکیم کی حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ۔حج پروازوں کا آغاز 21مئی سے ہوگا،حجاز مقدس سے واپسی 4جولائی سے شروع ہوگی۔
ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمینِ حج دیئے گئے شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ تشریف لائیں۔عازمین حج شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ سے ویکسین اور ضروری ادویات کی پیکنگ کروا لیں۔
عازمینِ حج کو اطلاع بذریعہ ویب سائٹ اور ایس ایم ایس کی جا رہی ہے۔
ترجمان مذہبی امور نے مزید بتایا کہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے پہلی حج پروازیں 21 مئی کو روانہ ہونگی۔
سیالکوٹ سے پہلی حج پرواز 22 مئی، ملتان 23 مئی، کوئٹہ سے 24 مئی کو روانہ ہو گی۔رحیم یار خان سے پہلی حج پرواز 6 جون جبکہ سکھر سے 7 جون کو روانہ ہو گی۔آخری حج پرواز یں 20 جون کو روانہ ہو ں گی۔
مذہبی امور کے ترجمان کا کہناتھا کہ حاجی کیمپوں میں گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو کی حفاظتی ویکسین لگانے کا آغاز 17 مئی سے ہو گا۔وزارت کے اشتراک سے NCOC نے حاجی کیمپوں میں مفت کرونا ویکسین کاونٹر قائم کر دیے ۔
پرواز سے 24 گھنٹے قبل پاسپورٹ، ٹکٹ، ویزہ ، شناختی لاکٹ وغیرہ حاجی کیمپوں سے فراہم کیے جائیں گے۔حج کی ادائیگی کے بعد پروازوں کی واپسی 4جولائی سے شروع ہو گی۔

@multan#hajjflight#Lahore#PakTurkNews#saudiarabia#sialkotHajjkarachiPakistanUmrah