پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا

 

راولپنڈی (پاک ترک نیوز ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، میچ ڈے نائٹ ہو گا اور میچ کا آغاز ساڑھے تین بجے ہو گا۔
سیریز کا دوسرا میچ 29 اپریل، تیسرا 3 مئی، چوتھا 5 مئی اور پانچواں اور آخری میچ 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹرافی کی رونمائی کی۔
پہلے دو ایک روزہ میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اور آخری تین میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔

#match#newzeland#odi#odiseries#PakTurkNews#rawalpindiPakistan