پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا

 

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا ۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائیگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا۔
ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی آج ہوگی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔
سیریز کا دوسرا میچ 29 اپریل، تیسرا میچ 3 مئی، چوتھا میچ 5 مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے پہلے دو میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ آخری تین میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیمیں آج بدھ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چار سے سات بجے تک پریکٹس کریں گی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو، دو سے برابر کردی تھی۔

#match#newzeland#odi#odiseries#pakturknes#PakTurkNews#pakvsnz#rawalpindiPaksitan