نگراں کابینہ کی تشکیل کا پہلا مرحلہ مکمل، حلف برداری آج ہوگی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگراں کابینہ کی تشکیل کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ۔حلف برداری آج ہوگی۔
کابینہ کی تشکیل کیلئے پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، اور اس سلسلے میں نگراں کابینہ آج شام 5 بجے ایوان صدر میں حلف لے گی۔
ذرائع کے مطابق اہم وزارتوں کیلئے نام تجویز کر دیئے گئے ہیں، ڈاکٹر شمشاد اختر کو نگران وزیر خزانہ کیلئے نامزد کیا گیا ہے جبکہ گوہر اعجاز وزیر تجارت، ڈاکٹر تابش گوہر نگران وزیر توانائی ہوں گے، انیق احمد اور ڈاکٹر عمر سیف کو بھی نگران کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
نگران کابینہ کیلئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی مشاورت تاحال جاری ہے، جس میں وہ مزید ناموں پر مشاورت کررہے ہیں۔ نگران وزیر اعظم چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، جام کمال اور دیگر دوستوں سے اہم مشاورت کررہے ہیں۔

 

#anwarulhaqkakkar#caretakerpm#caretkercabnit#islamabad#PakTurkNews#shamshadakhtar