ترکیہ میں 2023کی پہلی برفباری

انقرہ (پاک ترک نیوز) طویل خشک سالی اور بارشوں کی تشویشناک حد تک کمی کی صورتحال کے بعد بالآخر ترکیہ میں 2023کی پہلی برفباری نے سماں باندھ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق شدید خشک سالی اور بارشوں کی کمی کی تشویشناک صورتحال کے بعد طویل انتظار کے بعد ہونے والی برف باری نے لاکھوں چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔
موسم سرما کی سیاحت کیلئے مشہور صوبہ کوکیلی کے اونچے علاقوں میں برف گرنے کے بعد بہت سے شہری برف باری اور تفریح سے لطف اندوز ہونے کیلئے کارٹیپ پہنچے ہیں۔
سمانلی پہاڑوں پر دلکش نظاروں کو اہل خانہ اور طلباء نے سراہا، جو موسم سرما کی چھٹیوں سے بھی لطف اندوز ہو رہے تھے۔ شہریوں کو اسکیئنگ کرتے اور حکام کی طرف سے منعقد کی گئی دیگر تفریحی سرگرمیوں میں مشغول دیکھا گیا۔
کارٹیپے کے ایک مہمان Esat Muratoğlu نے بتایا: "ہم کارٹیپے میں شدید برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے آئے تھے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ کارٹیپے میں شدید برف باری کے باوجود گرمی محسوس ہوتی ہے۔ یہاں بہت زیادہ بھیڑ ہے اور اس وقت کسی بھی ہوٹل میں رہائش تلاش کرنا مشکل ہے۔ لہذا، میں واپس جا رہا ہوں، لیکن میں ایک بار پھر آؤں گا۔”

 

#Kartepe#Kocaeli#PakTurkNews#snowfall#turkiye