ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل انگلینڈ کو 7وکٹیں جبکہ کینگروز 174رنز کے متلاشی

برمنگھم (پاک ترک ) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشزسیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آخری روز کا کھیل بارش کے باعث شروع نہ ہو ہو گا ، انگلش ٹیم کو فتح کیلئے 7وکٹیں جبکہ کینگروز مزید 174رنز کے متلاشی ہیں ۔
گزشتہ روز برمنگھم میں جاری ایشز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 28رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور 273 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ آسٹریلیا کو جیت کے لئے 280 رنز کا ہدف دیا، جو روٹ 46، ہیری بروک 46 اور کپتان بین سٹوکس 43 رنز کی اننگ کھیل نمایاں رہے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے کمنز اور نتھن لیونا نے 4 ،4وکٹیں حاصل کیں۔
کیوی نے 281 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر 36، مارن لبھوشین 13 اور سٹیون سمتھ 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ عثمان خواجہ 34 اور سکاٹ بولینڈ 13 رنز کے ساتھ پر وکٹ پر موجود ہیں۔
انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ نے 28 رنز کے عوض 2 اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

#aishesseries#austrlia#barmingham#england#PakTurkNews