کم جونگ ان اور پیوٹن کے درمیان پانچ گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات ختم

ووسٹوچنی (پاک ترک نیوز)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے روس میں ملاقات ختم کر دی ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات چیت چار سے پانچ گھنٹے تک جاری رہی۔
کم نے پیوٹن کو روس کو یوکرین کیخلاف جنگ میں مکمل اور غیر مشروط حمایت کی پیشکش کی اور کہا کہ پیانگ یانگ "سامراج مخالف” محاذ پر ہمیشہ ماسکو کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
اس سے قبل شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان بذریعہ ٹرین روس پہنچ گئے ہیں ۔جہاں پرائموری ریجن کے کھسان ریلوے سٹیشن پر انکا استقبال روس کے قدرتی وسائل کے وزیر الیگزینڈر کوزلوف نے کیا۔
روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر پوٹن گذشتہ روز ولادیووسٹاک میں مشرقی اقتصادی فورم (ای ای ایف) میں شرکت کے بعد بدھ کے روز روس کے مشرق بعید امور ریجن میں ووسٹوچنی خلائی لانچ کی سہولت پر پہنچےہیں جہاںانہوں نے شمالی کوریائی ہم منصب کے ساتھ اکیلے میں ملاقات کے علاوہ ووسٹوچنی خلائی مرکز کا دورہ بھی کیا ۔ پوٹن نے ای ای ایفکے اجلاس کے دوران خلائی مرکز کا دورہ کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم انہوں نے اس سفر کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔

#kimjonang#masscow#PakTurkNews#pyanyang#vladimirputinputinrussia