اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت کی بجٹ منظوری کےلیے اتحادیوں کیلئے بڑی قربانی، اپنے حصے کی قائمہ کمیٹیاں بھی پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کو دے دیں۔
کوٹے کے مطابق پیپلز پارٹی کو 9 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملنا تھی، کوٹے کے مطابق مسلم لیگ ن کو 13 کمیٹیاں ملنا تھیں اور اب تک پیپلز پارٹی کو 11 اہم کمیٹیوں کی سربراہی دی گئی ہے۔
ایک ایک نشست والی جماعتیں بھی قائمہ کمیٹی کی سربراہی لینے میں کامیاب ہوگئیں، باپ کے خالد مگسی اور نیشنل پارٹی کے پلین بلوچ بھی کمیٹی کے چیئرمین بن گئے۔
ایم کیو ایم کو دو کی بجائے چار کمیٹیوں کی سربراہی مل گئی، پیپلز پارٹی خزانہ، مواصلات، خارجہ امور سمیت اہم کمیٹیوں کی سربراہی لینے میں بھی کامیاب رہی جبکہ ن لیگ اب اپنے نظر انداز اراکین کو پارلیمانی سیکرٹریز بنائے گی۔
بجٹ منظوری میں تعاون کے لیے اتحادیوں نے من پسند کمیٹیاں مانگی تھی، وزیراعظم کی منظوری سے ان کے تمام مطالبات تسلیم کیے گئے۔