اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے سینیٹ اجلاس کل 18 اپریل کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ،سینٹ اجلاس میں اہم بل لائے جانے کا امکان ہے۔
اس سلسلے میں حکومت نے سینیٹ اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروادی ہے۔صدر مملکت کی جانب سے ممکنہ انکار کی وجہ سے ریکوزیشن اجلاس بلائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ملک میں جاری دہشت گردی، معاشی صورت حال اور اہم معاملات سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہوں گے، علاوہ ازیں اجلاس میں حکومت کی جانب سے اہم بل بھی لائے جانے کا امکان ہے۔
ریکوزیشن اجلاس میں حکومت قومی اسمبلی سے منظور شدہ بلوں کی منظوری لے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں کیس جاری رہنے تک اجلاس جاری رکھا جائےگا۔