حکومت نے بجلی مزید 1 روپے 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں مزید ایک روپے 46پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ۔نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نیپرا کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 46 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔اضافہ جولائی کی فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے
اضافے کا اطلاق ستمبر کے بلوں میں ہو گا، اضافےے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

#fuelpriceadjustmane#light#nepra#PakTurkNewsPrice