روس کے سنٹرل الیکشن کمیشن کی سربراہ نے صدر پوٹن کو انکا صدارتی سرٹیفکیٹ جاری کر دیا

ماسکو(پاک ترک نیوز)
روس کے سنٹرل الیکشن کمیشن (سی ای سی) کی چیئرپرسن ایلا پامفیلووا نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو ان کی انتخابی جیت کی نشاندہی کرنے والا سرکاری سرٹیفکیٹ پیش کر دیا ہے۔
جمعرات کے روز کریملن میں صدر پوٹن سے ہونے والی ملاقات میں روسی چیف الیکشن کمشنرنے کہا”ولادیمیر ولادیمیرووچ [پیوٹن]میں آپ کو [صدارتی] سرٹیفکیٹدیتی ہوں۔ـ”
پوٹن نےملاقات میں مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دورانالیکشن کمیشن کے کام کے لیے ان کا شکریہ ادا کیاانہوںنے کہا کہ میں آپ کا اور آپ کے ساتھیوں کا دونوں مرکزی الیکشن کمیشن اور مقامی کمیشنوں میں شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ پوٹن نے کہامیں جانتا ہوں کہ یہ ایک مشکل کام تھا لیکن یہ ملک کے لیے، ریاست کے اندرونی استحکام کے لیے، خاص طور پر آج کے لیے بہت اہم تھا۔
یاد رہے کہ روسی صدارتی سرٹیفکیٹ ایک 100×70 ملی میٹر مرون چمڑے سے جڑا ہوا کتابچہ ہے جس پر روسی نشان اور اس کے سرورق پر سونے میں "روسی فیڈریشن کے صدر” کے الفاظ لکھے ہوئے ہیں۔ اس کےاندر صدر کا پورا نام اور ان کی مدت ملازمت کی تاریخیں، نیز سنٹرل الیکشن کمیشن کی چیئر کے تصدیقی دستخط گیٹ فولڈ کے دائیں جانب مل سکتے ہیں۔جبکہ بائیں جانب ماسکو کریملن، صدر کی سرکاری رہائش گاہ ہے، اور اس پر لفظ "روس” لکھا ہوا ہے۔ یہاں صدر کی 3×4 سینٹی میٹر رنگین تصویر کے ساتھ ساتھ ان کے انتخاب کی تاریخ بھی دکھائی گئی ہے۔ صدارتی تصویر اور سنٹرل الیکشن کمیشن کی چیئر کے دستخط سی ای سی کی سرکاری گول مہر کے ہولوگرام کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں۔

#elecationcommission#masscow#PakTurkNews#vldimirputinPresidentrussia