توشہ خانہ فوجداری کیس میں سماعت جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی 3 مئی تک ملتوی

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں آج توشہ خانہ فوجداری کیس کی ہونے والی سماعت جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیئے جائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کی گئی ہے ۔الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے معاون وکلاء بیرسٹر گوہر علی خان اور خالد چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔
نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ 27 اپریل کو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کیلئے نئے جج کو مقرر کیا گیا تھا۔

 

@imrankhan#chairmanpti#islamabad#Lahore#PakTurkNews#pti#ptichairman#ToshaKhana