سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہو گی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا، لارجر بنچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ، جسٹس حسن اظہر جسٹس شاہد وحید ،جسٹس منیب، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس مظاہر نقوی بھی شامل ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پارلیمنٹ سے منظوری اور صدرِ مملکت کے دستخط کے بعد قانون بن گیا ہے، لیکن اس قانون کے بنتے ہی اس کے خلاف سماعت بھی مقرر کردی گئی تھی۔
عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر رکھا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع بھی دے رکھا ہے۔

#islamabad#PakTurkNews#supremecourt#supremecourtpracticsandprocegerbill