پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 70ہزار کی تاریخی حد بھی عبور

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 70ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد بھی عبورہوگئی ۔

عیدالفطر کی چھٹیوں سےقبل آخری روز سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 524ٍ پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 70 ہزار 144 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1203 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 69 ہزار 619 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

#pakistanstockexchange#PakTurkNews#stockmarketkarachiPakistan