اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کا وفد چیئرمین پی ٹی آئی سمیت ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کرے گا۔ملاقاتوں کا مقصد قرض پروگرام کی پالیسیوں پرعمل کی یقین دہانی حاصل کرنا ہے۔
آئی ایم ایف نمائندہ برائے پاکستان ایستر پیریز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اہم سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں ایستر پیریز کا کہنا تھا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے نمائندوں سے ملاقات کررہے ہیں۔
انہوں نے انتخابات سے قبل پروگرام کے مقاصد کے حصول کیلئے حمایت حاصل کررہے ہیں، آئی ایم ایف کاا یگزیکٹیوبورڈ نئے اسٹینڈبائی ارینجمنٹ معاہدے پرغور کرے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان تین ارب ڈالر کا اسٹاف لیول کا سٹینڈ بائی معاہدہ طے پا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے ابھی اس معاہدے کی منظوری ہونی ہے۔