آئی ایم ایف کا وفد نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کا وفد نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔
آئی ایم ایف وفد جولائی تا ستمبر اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لے گا، آئی ایم ایف اور مجوزہ نگران حکومت کے درمیان اہم مذاکرات ہونگے، مذاکرات کے بعد 3ارب ڈالر قرض میں سے 70کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف سے مارچ 2024تک 1.8ارب ڈالرفنڈز ملنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف سے فنڈز کا حصول دو اقتصادی جائزوں کی تکمیل سے مشروط ہے۔

#funds#islamabad#loan#PakTurkNewsIMFPakistan