اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف نے حکومت کی طرف سے پیش کردہ نئے بجٹ پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔
آئی ایم ایف نے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو قرض پروگرام کی شرائط کے منافی قرار دیدیا ۔
نمائندہ آئی ایم ایف ایستر پیریز روئزکا کہنا ہے کہ نئی ایمنسٹی ایک نقصان دہ مثال پیدا کرتی ہے۔آئی ایم ایف کا عملہ استحکام برقرار رکھنے کیلئے پالیسیوں پر بات چیت میں مصروف ہے۔تاہم بجٹ 2023-24 نے مسودہ ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کا موقع گنوا دیا۔
نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ نئے ٹیکس اخراجات کی طویل فہرست ٹیکس کے نظام کی شفافیت کو مزید کم کرتی ہے۔اس سے بی آئی ایس پی کے مستحقین کیلئے درکار وسائل میں کمی آئے گی۔
آئی ایم ایف نے توانائی کے شعبے پر مالی دبائو میں کمی کیلئے اقدامات پر زوردیا۔
ایسر پیریز روئز کامزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف بجٹ کی منظوری سے قبل اسے بہتر بنانے کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔