لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور آئر لینڈ کا اہم میچ فلوریڈا میں پورے ہفتے جاری رہنےوالی بارشوں کے باعث متاثر ہنے کا امکان ہے ۔پاکستان کیلئے سپر ایٹ میں جگہ بنانے کیلئے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاہم اس کیلئے اسے امریکہ اور آئر لینڈ کے درمیان کل ہونیوالے میچ کے نتیجہ کا بھی انتظار کرنا پڑے گا ۔
لاڈرہل، فلوریڈا میں واقع سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک سٹیڈیم گروپ اے کے آخری تین کھیلوں کی میزبانی کرے گا کیونکہ ٹیمیں ٹاپ ٹو میں جگہ بنانے اور سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی کرنے کے لیے یہ میچز اہمیت اختیا کر گئے ہیں ۔تاہم، لاؤڈرہل، فلوریڈا میں بارش کے بقیہ کھیلوں کو متاثر کرنے کی خبریں نے شائقین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔
جنوبی فلوریڈا میں گرج چمک کے ساتھ طوفان آیا اور بروورڈ کاؤنٹی سمیت کئی کاؤنٹیز میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے، جہاں کرکٹ سٹیڈیم واقع ہے۔ کاؤنٹی کے کئی علاقوں میں سیلاب دیکھا گیا۔ بروورڈ اور میامی ڈیڈ کاؤنٹیز میں بدھ کو ہی 10 انچ سے زیادہ بارش ہوئی ہے ۔
پاکستان اپنے گروپ میچز میں تین میچوں میں صرف ایک میں کامیابی کر سکا ہے ۔ پاکستان نے کینیڈا کو شکست دی ہے ۔ اس سےقبل میزبان امریکہ اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے باعث اسے اگر مگر کی کیفیت کا سامنا ہے ۔
پاکستان کی سپر ایٹ میں رسائی کیلئے کل امریکہ اور آئر لینڈ کا ہونے والا میچ فیصلہ کن ہو سکتا ہے تاہم ایک ہفتے تک جاری رہنے والی بارشوں کے باعث یہ میچ بھی متاثرہونے کا خدشہ ہے ۔اس میچ کے منسوخ ہونے کے باعث پاکستان کی سپر ایٹ میں رسائی کا امکان تقریبا ختم ہو سکتا ہے ۔امریکہ نے اب تک تین میچز میں سے دو میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے اور اس کے 4پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستان نے تین میچ کھیل کر ایک کامیابی حاصل کی ہے اور اس کے 2پوائنٹس ہیں ۔پاکستان اور سپر ایٹ میں رسائی کی امید کو زندہ رکھنے کیلئے امریکہ کی اس میچ میں ہار کا انتظار کرنا پڑے گا ۔
بھارت نے پہلے ہی گروپ اے سے سپر ایٹ میں اپنی جگہ حاصل کر لی ہے۔ اس لیے پاکستان اور امریکہ دو بڑی ٹیمیں ہوں گی جو گروپ اے سے سپر ایٹ میں دوسری جگہ کیلئے مقابلہ کریں گی۔
بھارت کا رسمی مقابلہ کینیڈا سے 15جون کو ہوگا ۔یہ میچ بھی لائوڈرہل میں ہونا ہے تاہم اس میچ میں بھی بارش کے امکان ہیں ۔