لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی محمد حفیظ کے گھر چوری کی واردات ہوگئی۔چور غیر ملکی کرنسی لے گئے ۔
پولیس نے محمد حفیظ کی اہلیہ اور رشتہ دار کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پیش آیا۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
قومی کرکٹرز کی اہلیہ اور رشتہ دار کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چور گھر میں کھڑکی کی سلاخیں توڑ کر داخل ہوئے اور الماریوں کے تالے توڑ کر کمرے سے 5000 درہم، 20 ہزار امریکی ڈالر، 4 ہزار برطانوی پاؤنڈز اور 3ہزار یورو چوری کیے۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ نامعلوم افراد رات 3 سے 4 بجے دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔