اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ملک کی صنعتیں اضافی ٹیکسز کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہیں۔
سندھ ریونیو بورڈ کی درخواست پر کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔ سندھ سیلز ٹیکس 2011ء کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستوں کی سماعت ریمارکس دیے ہیں کہ ملکی صنعتیں اضافی ٹیکسوں کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صنعتوں پر اضافی ٹیکسز کے نفاذ کے معاملے کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ملک کی صنعتیں اضافی ٹیکسز کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کو مزید سماعت کے لیے جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردیا۔
یاد رہے کہ سندھ حکومت نے 2011ء سے سروسز پر سندھ سیلز ٹیکس عائد کیا تھا جس پر نجی کمپنیوں نے سروسز پر سندھ سیلز ٹیکس کے نفاذ کو چیلنج کر رکھا ہے۔