عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کا وفد 2روزہ دروے پر آج پاکستان پہنچے گا

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کا وفد آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گا۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی اے ای اے کے وفد کی قیادت رفائیل ماریانو گروسی کریں گے، آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل حکام سے ملاقاتیں کریں گے، آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل حکام سے ملاقاتیں کریں گے، دورے سے ایٹمی ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال میں تعاون مضبوط ہو گا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ آئی اے ای اے حکام ایٹمی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے مخصوص اداروں کے دورے بھی کریں گے، جن میں صحت، زراعت، صنعت اور بجلی کی پیداوار کے ادارے شامل ہیں۔آئی اے ای اے حکام کے دورے سے سماجی و اقتصادی ترقی میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال میں تعاون مضبوط ہو گا۔
یاد رہے پاکستان 1957 سے آئی اے ای اے کا بانی رکن ہے۔

#foreginminister#foreginministry#iaea#islamabad#PakTurkNews