عمان(پاک ترک نیز) اردن کی وزارت خارجہ نے اردن کے سفیر کو مسجد اقصی میں داخلے کی اجازت نہ دینے پر اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا اور شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
تفصیلات کے مطابق اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان سفیر سنان مجالی کے مطابق عمان میں اسرائیل کے سفیر کو طلب کرکے اسرائیلی اقدام پرسخت احتجاج کیا گیا۔سخت الفاظ میں احتجاجی مراسلہ اسرائیلی سفیرکے حوالے کیا گیا اورانہیں مراسلہ فوری طورپر اسرائیل کی حکومت کو بھیجنے کو کہا گیا۔
احتجاجی مراسلے میں تل ابیب میں متعین اردنی سفیر کو مسجد اقصی کے دورے سے روکنے پر سخت احتجاج کیا گیا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے امور کی تمام ترذمہ داری اردن کی ہے اور اردنی اوقاف، اسلامی امور اور مقدس مقامات، مسجد اقصیٰ/الحرم الشریف کے تمام امور کو منظم کرنے اور اس تک رسائی کو منظم کرنے کے لیے خصوصی دائرہ اختیارکے ساتھ قانونی اتھارٹی ہے۔