اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہو گا، اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دہشت گردی کی وجہ سے امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر بحث کی جائے گی، اس کے علاوہ اجلاس میں قومی اداروں کے احترام کے معاملے پر بھی بحث ہوگی۔
اجلاس میں خارجہ پالیسی، معاشی صورتحال، موسمیاتی تبدیلی پر بھی بحث ہو گی، افواج پاکستان اور اس کی قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔