سائفر کیس کے جج 20 دن کی رخصت پر چلے گئے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سائفر کیس کی سماعت کرنے والے جج 20دن کی رخصت پر چلے گئے ۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کو 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے ۔
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے سائفر کیس کو نمٹانے کے لیے قائم کی گئی خصوصی عدالت (آفیشل سیکرٹس ایکٹ) کے لیے ایک نیا جج مقرر کیا ہے۔
وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی عدالت کا چارج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کو سونپا گیا ہے۔انہیں حال ہی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کے خصوصی جج کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔

 

@imrankhan#islamabad#islamabd#judge#PakTurkNews#pti#shahmehmoodqureshi