جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی کا اہم دہشتگرد کمانڈر ہلاک

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی سے منسلک اہم دہشتگرد کمانڈر سربکف مہمند ہلاک ہوگیا۔دہشت گرد کمانڈر سربکف مہمند کی موت انتہائی پرسرار حالات میں ہوئی۔

سربکف مہمند ایک طویل عرصے سے دہشت گرد کارروائیوں میں مشغول تھا اورسربکف غازی میڈیا نیٹ ورک کے نام سے سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف زہریلا پروپیگنڈا بھی پھیلا رہا تھا۔پچھلے کچھ روز سے دہشت گردوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سربکف مہمند کو زہر دئیے جانے کی اطلاعات گردش کر رہی تھیں۔
سربکف جھوٹ اور دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا اور علاقائی امن پسند لوگ سربکف کو انتہائی نفرت کی نگاہ سے دیکھتے تھے، بھتہ خوری اور بد اخلاقی کی وجہ سے اپنے ہی ساتھی دہشت گردوں سے شدید اختلافات کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں، اختلافات کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ سربکف کا تعلق جماعت الاحرار سے تھا جو کچھ عرصہ پہلے ٹی ٹی پی میں ضم ہو گئی تھی۔
ضم ہونے کے باوجود دونوں گروپوں کو ایک دوسرے سے اختلافات رہتے تھے جس کی بنیادی وجہ اغوا اور بچوں کے استحصال کے لئے علاقے کی تقسیم تھا، سربکف مہمند پشاور پولیس لائنز حملے سمیت دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، اس طرح پولیس آفیسرز کو نماز کی حالت میں شہید کروانے والا اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

#islamabad#PakTurkNews#ttpafghanistan