آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی ملاقات

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابقملاقات میں خطے کی صورتِ حال اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے خطے میں امن واستحکام کے لئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی بھی تعریف کی ہے۔

#armychief#ispr#PakTurkNews#rawalpindi