وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس، بھرپور مزاحمت کا فیصلہ

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی سمیت سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے عمل پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں بھرپور مزاحمت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عزم کیا گیا کہ پارلیمنٹ بالادست ہے اور تمام اتحادی جماعتیں پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہیں۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان ، سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، قمر زمان کائرہ، خالد مگسی ، سردار ایاز صادق، خالد مقبول صدیقی، طارق بشیر چیمہ ، آغا حسن بلوچ، سالک چوہدری ، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ، وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود ، دیگر اتحادی رہنما ، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل آف پاکستان شریک ہوئے۔
اجلاس میں پی ٹی آئی سے مذاکرات اور ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی گئی جبکہ ایم کیو ایم کے مردم شماری پر تحفظات دور کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کی الیکشن فنڈز کے لئے ڈیڈلائن سے متعلق کیس پر بریفنگ بھی دی۔

 

#elecation#fazalurrehman#PakTurkNews#primeminister#punjabelecations#shahbazsharif