اراکین اسمبلی 15جنوری تک گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں،الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کاکہنا ہے کہ ارکان اسمبلی 15 جنوری تک گوشواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔
الیکشن کمیشن نے کہاہےکہ ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی 31 دسمبر تک سالانہ گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں ۔کچھ ارکان اسمبلی کی جانب سے تاحال سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ارکان کو اہلیہ، زیر کفالت اولاد کے اثاثے بھی ظاہر کرنے ہوتے ہیں۔گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 16 جنوری کو ارکان کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔
سابقہ ارکان اسمبلی کی جانب سے گوشوارے جمع نہ کرانے کا معاملہ مناسب حکم کے لئے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
اب تک قومی اسمبلی کے 201 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کر ائی ہیں۔سینٹ کے 36 ممبران نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے 159 ممبران، سندھ اسمبلی کے 76 ،خیبر پختوانخوا کے 74 اور بلوچستان اسمبلی کے 24 ممبران نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں۔قومی ، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے 1191 ممبران میں سے 570 نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں۔

 

#assed#elecationcommission#khyberpk#NationalAssembly#PakTurkNews#provincialassembly#punjab#senate#sindhbalochistan