اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں ، گلگت اور آزاد کشمیر حکومت کو مراسلہ جاری کر دیا ، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت کی درخواست پر فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
فوج کوسول انتظامیہ کی مدد کیلئے تعینات کیا جا رہا ہے، پاک فوج کی تعیناتی آئین کےآرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے۔
محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات سے متعلق وزیرداخلہ محسن نقوی نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں محرم الحرام کےدوران عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں مجالس اورجلوسوں کے سکیورٹی پلان کا بھی جائزہ لیا جائے گا، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کے بارے بریفنگ دیں گے۔