اسلام آباد کی تاریخ کا مہنگا ترین پلاٹ 8ارب 54کروڑ روپے میں نیلام

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تاریخ کا سب سے مہنگا پلاٹ 8 ارب 54 کروڑ روپے میں نیلام ہو گیا ہے۔
اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین محمد عثمان یونس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر پر لکھا کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد کی تاریخ کے سب سے مہنگے پلاٹ کی نیلامی کی ہے جس کی قیمت 8 ارب 54 کروڑ روپے ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق اب تک ان کا ادارہ چار پلاٹوں کی نیلامی کر چکا ہے جن کی مجموعی قیمت 11 ارب 95 کروڑ روپے ہے۔
یاد رہے کہ پلاٹس کی نیلامی تین روز ( 26 جنوری) تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی، سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نیلامی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ نیلامی کے لیے مختلف کٹیگریز کے رہائشی و کمرشل پلاٹس رکھے گئے ہیں۔

#auction#cdr#expensive#islamabad#mostexpensive#PakTurkNews#plot