امت مسلمہ اسلاموفوبیا سے نمٹنے کی مشرکہ حکمت عملی بنائے۔ اسحاق ڈار

بنجول (پاک ترک نیوز)
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان سے نمٹنے کے لیے امت مسلمہ سے مشترکہ حکمت عمل اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں اسلامی ملکوں کی تنظیم( او آئی سی) کی 15ویں سربراہی کانفرنس کے موقعے پر گذشتہ روز وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ امتیازی سلوک، تشدد اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کے بڑھتے ہوئے واقعات اسلامو فوبیا کا مظہر ہیں۔انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا کہ ایک مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے تاکہ عالمی میڈیا پلیٹ فارمز پر زور دیا جا سکے کہ وہ توہین آمیز، اسلام مخالف مواد کے حوالے سے اپنی پالیسیوں کو باضابطہ بنائیں۔
وزیر خارجہ نے کشمیری اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی، اسرائیل کا غزہ میں جنگی جرائم پر محاسبہ اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر او آئی سی وزارتی کمیٹی کو فعال کرنے پر زور دیا۔
دریں اثنااسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ سے بھی ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں اجلاس کے ایجنڈے بشمول فلسطینی کاز کی سپورٹ، جموں و کشمیر کے مسئلے، اسلاموفوبیا اور مشترکہ اسلامی اقدامات کے فروغ میں او آئی سی کے کردار کی سپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

#muslim#muslimsapostate prophetassim alhakeemcross cultural religious literacyex muslimgrand strategyimran khan islamimran khan islamistimran khan latestimran khan life threatishaq darislamic stateliterasi keagamaan lintas budayamaryam supports javed lateefmasalah ekstremisme beragamamasalah terorismemian javed lateefmoeed pirzada latestshahbaz sharifsolusi ekstremisme beragamasolusi intoleransi agamasouth asia