نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق ،وزارت خزانہ کے امور کی نگرانی بھی ملنے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق کرلیا گیا جبکہوفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نگران سیٹ اپ میں وزارت خزانہ امور کی نگرانی بھی ملنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعظم کیلیے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق کر لیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نگران سیٹ اپ میں وزارت خزانہ امور کی نگرانی کیلئے پلان بنا لیا، چین، سعودی عرب، یو اے ای، آئی ایم ایف سے وزیر خزانہ مسلسل رابطے میں رہیں گے۔حکومتی کمیٹی اسحاق ڈار کے نام پر باقی سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے رہی ہے جب کہ اسحق ڈار بطور نگران وزیر اعظم اسٹیبلشمٹ کو بھی قابل قبول ہیں۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگران سیٹ اپ کے دوران بیرونی ادائیگیوں کو بھی بروقت ادا کیا جائے گا، اسحاق ڈار کو معاشی ٹیم معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد سے آگاہ رکھے گی۔
آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کیلئے اسحاق ڈار نے نگران سیٹ اپ میں عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی ہے جبکہ ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ، یو اے ای سے سرمایہ کاری لانے کیلئے اسحاق ڈار کام کریں گے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگران سیٹ اپ کے دوران بیرونی ادائیگیوں کو بھی بروقت ادا کیا جائے گا، اسحاق ڈار کو معاشی ٹیم معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد سے آگاہ رکھے گی۔

 

#caretakerprimeminister#financeminister#ishaqdar#islamabd#PakTurkNews